رسائی کے لنکس

گڈانی میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق


حادثہ
حادثہ

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیم کے ذریعے زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

حب کے علاقے گڈانی میں ٹریفک کے ایک حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کوچ ہائی روف سے ٹکرائی جِس میں کوچ کے مسافروں سمیت ہائی روف میں سوار ایک ہی خاندان کےچھ افرادہلاک ہوگئے اور اس طرح، گڈانی کے سمندر سے پکنک مناکر واپس آنیوالا خاندان زندہ نہ لوٹ سکا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیم کے ذریعے زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ کراچی سے تعلق رکھنےوالے افراد کی لاشیں کراچی منتقل کی جارہی ہیں۔ اب تک چار لاشیں کراچی منتقل کردی گئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG