رسائی کے لنکس

گیمبیا: دو امریکی شہریوں پر تختہ الٹنے کی سازش کا الزام


گیمبیا کے صدر، یحیٰ (فائل)
گیمبیا کے صدر، یحیٰ (فائل)

دونوں افراد پر امریکہ کے ’نیوٹرلٹی ایکٹ‘ کی خلاف ورزی، اور ساتھ ہی ساتھ ہتھیار اٹھانے کی سازش کا الزام ہے۔ محکمہٴانصاف کے مطابق، نجے اور فال نے دسمبر میں گیمبیا کا سفر کیا، جس کا مقصد حکومت کا تختہ الٹنا تھا

گذشتہ ہفتے مغربی افریقی ملک گیمبیا کا تختہ الٹنےکی مبینہ کوشش کے معاملے پر، دو امریکی شہریوں کو الزامات کا سامنا ہے۔

امریکی محکمہٴانصاف نے کہا ہے 57 برس کے چرنو نجے اور 46 سالہ پاپا فال کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پیر کے روز اُن کو ابتدائی پیشی بھگتنے کے لیے عدالت کے سامنے لایا گیا۔ نجے میری لینڈ کے شہر، بالٹیمور؛ جب کہ فال مِنی سوٹا کے شہر منی پولس سے تعلق رکھتے ہیں۔


دونوں افراد پر امریکہ کے ’نیوٹرلٹی ایکٹ‘ کی خلاف ورزی، اور ساتھ ہی ساتھ ہتھیار اٹھانے کی سازش کا الزام ہے۔

محکمہٴانصاف کے مطابق، نجے اور فال نے دسمبر میں گیمبیا کا سفر کیا، جس کا مقصد حکومت کا تختہ الٹنا تھا۔

اُن پر الزام ہے کہ سفر پر روانہ ہونے سے قبل، فال اور شریک جرم دیگر ساتھیوں نے اسلحہ خریدا جس میں ایم 4 نیم خودکار رائفلیں شامل تھیں، اور تختہ الٹنے کی کارروائی میں استعمال کی غرض سے، یہ رسد گیمبیا روانہ کی۔

اور اگر صدر یحیٰ جامع کے خلاف یہ سازش کامیاب ہوجاتی تو نجے گیمبیا کے عبوری رہنما بن جاتے۔

امریکی محکمہٴانصاف نے کہا ہے کہ جب تختہ الٹے جانے کی کوشش ناکام رہی، تو یہ دونوں افراد امریکہ واپس آگئے۔

نجے گیمبیائی نژاد امریکی شہری ہیں، جو ٹیکساس کے شہر آسٹن کے مکین ہیں؛ جب کہ فال امریکہ اور گیمبیا کی دوہرہ شہریت رکھتے ہیں، اور منی سوٹا کی بروکلن سینٹر کے مکین ہیں۔

XS
SM
MD
LG