رسائی کے لنکس

کرک: مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد ہلاک


فائل
فائل

آگ لگنے کی وجہ سے متعدد افراد بری طرح جھلس گئے جن میں سے اکثر نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبے میں ایک مسافر وین میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے کم ازکم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق اتوار کی شام خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں ایک وین سری خاہ سے صادق آباد ٹیری جارہی تھی کہ راستے میں اس کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی اور اس میں لگا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مقامی آبادی کے رہائشیوں نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

آگ لگنے کی وجہ سے متعدد افراد بری طرح جھلس گئے جن میں سے اکثر نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں گاڑیوں میں گیس متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کی جاتی ہے لیکن ناقص سلنڈروں اور گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ایسے جان لیوا حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG