رسائی کے لنکس

امریکہ طالبان رابطے ”بہت ہی ابتدائی” نوعیت کے ہیں: گیٹس


امریکہ طالبان رابطے ”بہت ہی ابتدائی” نوعیت کے ہیں: گیٹس
امریکہ طالبان رابطے ”بہت ہی ابتدائی” نوعیت کے ہیں: گیٹس

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا کہ حالانکہ حالیہ ہفتوں کے دوران امریکی سفارت کاروں اور طالبان کےدرمیان رابطے ہوئے ہیں، اِس مرحلے پر یہ رابطے “بہت ہی ابتدائی” نوعیت کے ہیں

امریکہ کے سبک دوش ہونے والے وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے امریکہ اور طالبان کے مابین حالیہ رابطوں کوتسلیم کیا ہے، تاہم اُن کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور باغیوں کے درمیان کسی قابلِ ذکر مفاہمتی پیش رفت میں شاید کئی مہینے لگ جائیں گے۔

گیٹس نے یہ بات اتوار کو امریکی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کہی، جو 30جون کو اُن کی عہدے سے سبک دوشی سےقبل دیے گئے اُن کے آخری انٹرویوز میں سے ایک ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ حالانکہ حالیہ ہفتوں کے دوران امریکی سفارت کاروں اور طالبان کےدرمیان رابطے ہوئے ہیں، اِس مرحلے پر یہ رابطے’ بہت ہی ابتدائی‘ نوعیت کے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ کئی ایک ممالک کی طرف سےباغی گروپوں کے ساتھ رابطہ ہوا ہے۔ تاہم، اُنھوں نے اِس بات پر توجہ دلائی کہ یہ عمل پیچیدہ ہے، اِس حد تک کہ ایسے طالبان کے ارکان کو تلاش کیا جائے جن کے پاس مذاکرات کا زیادہ اختیارہو۔

گیٹس نے یہ بات افغان صدر حامد کرزئی کے بیان سے ایک روز بعد کہی جس میں اُنھوں نے کہا تھاکہ امریکہ اور دوسری غیر ملکی فورسز طالبان کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں تاکہ تقریباً ایک دہائی طویل افغان جنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔

XS
SM
MD
LG