رسائی کے لنکس

امریکہ وزیر دفاع کی ایشیا سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت


امریکہ وزیر دفاع کی ایشیا سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت
امریکہ وزیر دفاع کی ایشیا سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت

امریکہ اور چین کے دفاع سے متعلق سربراہوں نے جمعے کے روز کہا کہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور وہ مثبت سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور ان کے چینی ہم منصب جنرل لیانگ گوانگ لی نے یہ بیان جمعے کو سنگاپور میں دیا جہاں ان کے درمیان شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس کے آغاز سے قبل مذاکرات ہوئے۔

امریکہ کے وزیر دفاع کی حیثیت سے گیٹس ایشیاسیکیورٹی سربراہی کانفرنس میں پانچویں اور آخری بار شرکت کررہے ہیں۔

اتوار تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں 27 ممالک کے وفود شریک ہیں۔

اس سے قبل گیٹس نے جاپان کے وزیر دفاع اور ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے سنگاپور کے وزیر دفاع نگ اینگ سے مذاکرات کیے جنہوں نے ایشیا میں امریکہ کی مسلسل موجودگی ، سیکیورٹی خطرات کی روک تھام کے لیے تعاون اور علاقائی سیکیورٹی میں اضافے پر واشنگٹن کی حمایت کی۔

XS
SM
MD
LG