رسائی کے لنکس

امریکی وزیر دفاع سعودی عرب پہنچ گئے


امریکی وزیر دفاع سعودی عرب پہنچ گئے
امریکی وزیر دفاع سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں وہ شاہ عبداللہ سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں جاری حالیہ سیاسی بے چینی کے موضوع پر مذاکرات کریں گے۔

رابرٹ گیٹس بدھ کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے۔ ایک ماہ کے دوران اس خطے کا یہ ان کا تیسرا دورہ ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ سعودی حکمران کے ساتھ ان کے مذاکرات میں خطے میں سیاسی تبدیلی ، 60 ارب ڈالر کی مالیت کے ہتھیاروں کا معاہدہ ، طیاروں کی خرید اور سعودی عرب کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانے کے موضوعات شامل ہوں گے۔

پینٹاگان کے پریس سیکرٹری گیوف موریل کا کہنا ہے کہ دونوں راہنماؤں کے درمیان ایران اور علاقے میں جاری سیاسی بے چینی میں ایرانی مداخلت کے امکان اور اس کی جانب سے فائدہ اٹھانے کی کوشش پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔

تاہم دونوں راہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں سعودی عرب کی اندورنی صورت حال پر بات چیت کا امکان کم ہے جہاں حالیہ دنوں میں تیل سے مالامال مشرقی صوبے میں شیعہ آبادی نے محدود پیمانے پر مظاہرے کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG