رسائی کے لنکس

امریکی وزیرِدفاع ایران پر مذاکرات کے لیے سعودی عرب میں


امریکہ تہران کے خلاف اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی کسی چوتھی قسط کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس ایران کےمتنازع جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔

گیٹس، شاہ عبداللہ اور دوسرے سعودی عہدے داروں کو امریکہ کے زیرِ قیادت اُن کوششوں کی تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن کا مقصد یورینیم افزودہ کرنے کے کام کو روک دینے سے انکار کرنے پر ایران کے خلاف نئى پابندیاں عائد کرنا ہے۔ امریکہ تہران کے خلاف اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی کسی چوتھی قسط کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سعودی عرب نے نئى پابندیوں کی تائید نہیں کی ہے ۔ پچھلے مہینے سعودی وزیرِ خارجہ سعود الفیصل نے پابندیوں کو ایک ‘طویل المعیاد حل’ قرار دیا تھا۔

سعودی عرب کے اخبار الوطن کے ایڈیٹر نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ ریاض، چین کو اس بات پر آمادہ کرنے کے لیے کہ وہ ایران کے خلاف نئى پابندیوں کی حمایت کرے ، خاموشی کے ساتھ کام کررہا ہے۔

چین، جو سلامتی کونسل کا ایک مستقل رُکن ہے ، سخت پابندیاں عائد کرنے سے ہچکچاتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG