رسائی کے لنکس

امریکہ، برازیل پیرکودفاعی تعاون کےسمجھوتے پردستخط کریں گے: ذرائع


امریکی وزیرِ دفاع
امریکی وزیرِ دفاع

پینٹگان نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس اگلے پیر کو واشنگٹن میں اپنے برازیلی ہم منصب ، نیلسن جوبِم کے ساتھ ملاقات کریں گے، جِس میں دفاعی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے جائیں گے۔

یہ بات جمعرات کے دِن امریکی دفاع سے متعلق ایک اعلیٰ عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتائی۔

عہدے دار نے کہا کہ برازیل کے ساتھ معاہدہ دفاعی تحقیق و ترقی، اطلاعات کے تبادلے اور مشترکہ مشقوں پر مرکوز ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ معاہدے کی رو سے، گہرے باہمی دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے ڈھانچہ میسرآئے گا۔

دفاعی سمجھوتے پر دستخط کے لیے وزیرِ دفاع گیٹس کو برازیل کا سفر کرنا تھا، لیکن عہدے دار نے بتایا کہ جگہ کی تبدیلی اِس باعث عمل میں آئی کہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں منعقد ہونے والے جوہری سلامتی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے برازیل کے صدر، لوئی اِناشیو دا سِلوا ، نے وزیر دفاع کو اپنے ہمراہ لانے کا پروگرام بنایا۔

پینٹگان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعدازاں، اگلے ہفتے امریکی دفاعی امور کو مزید تقویت دینے کے لیے، گیٹس پَرو، اور کولمبیا جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG