رسائی کے لنکس

نیدر لینڈز : مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر مقدمے سے بچنے کی کوشش ناکام


نیدر لینڈز کی ایک عدالت نے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ اور فلم ساز گیئرٹ وائیلڈرز کی اُس کوشش کو رد کر دیا ہے ، جس کے ذریعے وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے فوج داری الزامات کے تحت مقدمے سے بچنا چاہتا تھا۔

ہیگ میں عدالت نے بدھ کے روز اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وائیلڈرز اس سلسلے میں کافی شہادتیں پیش کرنے میں ناکام رہا ہے کہ اُس کے خلاف مقدمہ کیوں نہ چلایا جائے۔ وائیلڈرز کا استدلال یہ تھا کہ اُس نے اسلام کے خلاف جو بیانات دیے تھے، وہ آزادیِ تقریر کے حق کے دائرے میں رہتے ہوئے دیے تھے۔

وائیلڈرز کی 2008ء کی فلم ”فِتنہ“ میں یکے بعد دیگرے قرآنی آیات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے مناظر دکھائے گئے تھے۔ اُس نے اسلام کا موازنہ فسطائیت کے ساتھ کیا تھا اور قرآن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون اور تارکین وطن کے حقوق اور نسل پرستی کی مخالف تنظیموں نے اُس کے بیانات کے سخت مذمّت کی تھی۔

XS
SM
MD
LG