رسائی کے لنکس

کوئٹہ: خودکش حملہ ناکام بنانے والے نجی محافظ کو ’خراج تحسین‘


فائل فوٹو

فائل فوٹو

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہا کہ طالب حسین نے اپنی جان دے کر کئی قمیتی زندگیوں کو بچایا۔

پاکستانی فوج کے سربراہ نے بلوچستان میں اپنی جان دے کر ایک خودکش حملہ آور کو روکنے والے ایک نجی سکیورٹی گارڈ طالب حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہا کہ طالب حسین نے اپنی جان دے کر کئی قمیتی زندگیوں کو بچایا۔

سماجی رابطے کی ’ویب سائٹس‘ پر بھی طالب حسین کی اس قربانی کو سراہا جا رہا ہے۔

عید الفطر سے قبل ’چاند رات‘ کو ایک خود کش بمبار نے کوئٹہ میں بروری روڈ پر واقع سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی سے ہزارہ ٹاون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ہزارہ ٹاون کے باہر لگے ناکے پر کھڑے چوکیدار طالب حسین نے حملہ آور کو روکا تو اس دوران اُس کے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا ہو گیا اور وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے برقع پہن رکھا تھا اور ہزارہ ٹاون میں داخل ہو کر دھماکا کرنا چاہتا تھا۔

کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون میں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی اکثریت آباد ہے اور اس برداری کے لوگوں پر پہلے بھی کئی مہلک حملے ہو چکے ہیں۔

ماضی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد ہزارہ ٹاؤن تک جانے والے تمام راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG