رسائی کے لنکس

جنیوا: منگل کو امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات


محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یہ باہمی مشاورت ایران کے ساتھ ’پی فائیو پلس ون‘ کے جوہری مذاکرات کے سلسلے میں ہوگی، جن کی سربراہی یورپی یونین کی مشیر خصوصی، کیتھی ایشٹن کر چکی ہیں

امریکی مذاکرات کاروں کے ہمراہ، قائم مقام معاون وزیر خارجہ، وینڈی آر شرمن 15 دسمبر کو جنیوا میں دو روز تک ایرانی اہل کاروں سے ملاقات کریں گی۔

محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یہ باہمی مشاورت ایران کے ساتھ ’پی فائیو پلس ون‘ کے جوہری مذاکرات کے سلسلے میں ہوگی، جن کی سربراہی یورپی یونین کی مشیر خصوصی، کیتھی ایشٹن کر چکی ہیں۔

جنیوا میں ہونے والی کچھ باہمی ملاقاتوں میں یورپی یونین کی ’ایکسٹرنل ایکشن سروس’ کی معاون سکریٹری جنرل، ہیلگا شِمت بھی شریک ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن ملاقاتوں کے بعد، وینڈی شرمن 17 دسمبر کو ایران کے ساتھ ’پی فائیو پلس ون‘ اور یورپی یونین کی ملاقات میں شریک ہوں گی، جو کہ مربوط جوہری مذاکرات کا ایک حصہ ہے۔

محکمہٴخارجہ کے بیان میں امریکی وفد کے دیگر ارکان کی تفصیل بھی دی گئی ہے۔

اِس سے قبل، 24 نومبر کو، آسٹریا کے شہر ویانا میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کسی نتیجے پر اتفاق نا ہونے کے بعد تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر جامع معاہدے کے لیے حتمی مدت میں 30 جون 2015 تک توسیع کر دی گئی تھی۔

برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے مذاکرات کے اختتام پر کہا تھا کہ 24 نومبر کی نصف شب تک کی مہلت تک جامع معاہدے پر اتفاق ممکن نہیں تھا؛ اور یہ کہ اب دسمبر میں اس معاملے پر دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

ایران کے متنازع جوہری پروگرام سے متعلق حتمی معاہدے طے کرنے کی مہلت 24 نومبر کو ختم ہو رہی تھی، آسٹریا کے شہر ویانا میں جاری بات چیت میں مذاکرات کاروں نے پیر 24 نومبر کو پیش رفت کے لیے آخری کوشش کی۔

XS
SM
MD
LG