رسائی کے لنکس

جیو کے متنازع پروگرام کے خلاف احتجاج جاری


ملک میں الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ’پیمرا‘ نے اس معاملے پر جیو کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اس بابت ادارے سے وضاحت بھی طلب کی ہے۔

پاکستان میں جیو گروپ کے ’انٹرٹینمنٹ چینل‘ پر رواں ہفتے نشر ہونے والے ایک متنازع پروگرام کے خلاف ملک کی کئی مذہبی تنظیموں کی طرف سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

جب کہ ملک میں الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ’پیمرا‘ نے اس معاملے پر جیو کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اس بابت ادارے سے وضاحت بھی طلب کی ہے۔

پاکستان میں ایک مذہبی جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا اور بعد ازاں کئی دیگر تنظیموں کی جانب سے جیو کے ایک چینل پر نشر ہونے والے متنازع پروگرام پر متعلقہ حکام سے ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ہفتہ کو سنی اتحاد کونسل نے پاکستان کی عدالت عظمٰی میں ایک درخواست دائر کی جس میں جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے پروگرام کی ٹیم اور ادارے کے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

تنقیدی حلقوں کا کہنا ہے کہ پروگرام میں جس انداز میں صحابہ اور مقدس شخصیات سے متعلق قوالی پیش کی گئی اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

مارننگ شو ’اٹھو جاگو پاکستان‘ کی میزبان شائستہ لودھی کی طرف سے مذکورہ پروگرام پر مختلف حلقوں کی طرف سے سامنے آنے والے تحفظات پر ایک بیان میں معذرت بھی کی۔

جب کہ جیو کی انتظامیہ بھی اسے ایک نادانستہ غلطی قرار دیتے ہوئے ’معذرت‘ کر چکی ہے جب کہ ادارے نے متعلقہ پروگرام کی پوری ٹیم کو معطل کرتے ہوئے انکوائری بھی شروع کر رکھی ہے۔

جمعہ کو ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی تنظیموں کی طرف سے جیو کے خلاف احتجاجی جلوس بھی دیکھنے میں آئے جب کہ کیبل آپریٹرز نے بھی پیمرا سے جیو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
XS
SM
MD
LG