رسائی کے لنکس

امریکہ: سابق صدر بش کے دل کا کامیاب آپریشن


فائل
فائل

ایک ہی روز قبل، مسٹر بش کے سالانہ جسمانی معائنے کے دوران اس بات کا پتا چلا کہ اُن کی ایک شریان میں بندش کا عارضہ لاحق ہے

سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دل کی شریانوں میں سے ایک میں خون کی گردش میں رکاوٹ کو دور کرنےکے لیے، اُن کے قلب میں کامیابی کے ساتھ ایک اسٹنٹ نصب کردیا گیا ہے۔

معالجین نے منگل کے روز عملِ جراحی مکمل کیا، جس سے ایک ہی روز قبل مسٹر بش کے سالانہ جسمانی معائنے کے دوران اس بات کا پتا چلا تھا کہ اُن کی ایک شریان میں بندش کا عارضہ ہے۔ یہ سرجری ڈیلاس کی ٹیکساس ہیلتھ پریسبٹرین اسپتال میں کی گئی، جہاں 67 برس کے سابق صدر رہتے ہیں۔

مسٹر بش کے دفتر کا کہنا ہے کہ وہ ’بہتر محسوس کر رہے ہیں‘ اور بدھ کو گھر واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور جمعرات سے وہ اپنے روزمرہ کے معمولات شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔

مسٹر بش دو بار صدر منتخب ہوئے اور 2001ء سے 2009ء تک خدمات انجام دیں۔
XS
SM
MD
LG