رسائی کے لنکس

جارجیا میں صدارتی انتخابات


گیورگی مارگویلاشویلی اس انتخاب میں سب سے نمایاں نظر آرہے ہیں اور وہ وزیراعظم بیدزینا ایوانیشویلی کے بھی پسندیدہ امیدوار ہیں۔

جارجیا میں صدر میخائل ساکاشویلی کا تقریباً دس سالہ دور ختم ہورہا ہے اور اتوار کو ملک میں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔

اس عہدے کے لیے 23 امیدوار میدان میں ہیں۔

گیورگی مارگویلاشویلی اس انتخاب میں سب سے نمایاں نظر آرہے ہیں اور وہ وزیراعظم بیدزینا ایوانیشویلی کے بھی پسندیدہ امیدوار ہیں۔

ساکاشویلی اپنے جانشین کے طور پر پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر ڈیوڈ بکرادزی کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔

تیسرے نمایاں امیدوار نینو برجانادزی ہیں جو کہ ’’روز ریوولوشن‘‘ نامی اس تحریک کا حصہ رہ چکے ہیں جس کے نتیجے میں ساکاشویلی اقتدار میں آئے تھے۔

جارجیا میں حکام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں جب کہ ملک کی تین بڑی غیر سرکاری تنظیموں کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں میں گزشتہ سال پارلیمانی انتخابات کی نسبت 80 فیصد کمی دیکھی جارہی ہے۔

آئین کے مطابق ساکاشویلی تیسری مدت کے لیے صدر منتخب نہیں ہوسکتے۔ وہ 2004ء میں ایک مقبول تحریک کے نتیجے میں صدر ایڈورڈ شیوارڈناڈز کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد صدر بنے تھے۔

مغرب کے حامی ساکاشویلی کے دور اقتدار میں ملک میں اقتصادی اصلاحات سمیت انسداد بدعنوانی کے لیے کئی قابل ذکر اقدامات ہوئے لیکن روس کے ساتھ ایک مختصر جنگ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بھی ان ہی کے دور کا حصہ ہیں۔
XS
SM
MD
LG