رسائی کے لنکس

جرمن ایرلائيز میں ہڑتال سے 1200 پروازیں منسوخ

  • واشنگٹن

جرمن ایرلائيز کے کارکن ہڑتال پر

جرمن ایرلائيز کے کارکن ہڑتال پر

جرمنی کی فضائی کمپنی، لفتانزا، کے فلائٹ اٹینڈنٹس، تنخواہوں اور ملازمتوں کی آؤٹ سورسنگ پر جاری تنازع کے باعث آدھی رات کو اپنی ڈیوٹی چھوڑ کرچلے گئے تھے

جمعے کے روز فلائٹ اٹنڈنٹس کی ہڑتال کے نتیجے میں یورپ بھر میں ایئرلائنز لفتانزا کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئرلائن کے نمائندوں کیبن کریو یونین کا کہناہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان رابطہ ہوگیا ہے لیکن اس سلسلے میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

جرمنی کی فضائی کمپنی کے فلائٹ اٹینڈنٹس، تنخواہوں اور ملازمتوں کی آؤٹ سورسنگ پر جاری تنازع کے باعث آدھی رات کو اپنی ڈیوٹی چھوڑ کرچلے گئے تھے۔

لفتانزا نے ہڑتال شروع ہونے سے 24 گھنٹے قبل اپنی 1200 پروازیں منسوخ کردی تھیں۔

فضائی کمپنی نے اپنے ٹکٹوں کے بدلے مسافروں کو جرمن ریلوے کے ٹکٹ دینے کی پیش کش کی ہے۔

جرمن خبررساں ادارے ڈوچےویلے کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کادباؤ بڑھ گیا ہے۔

لفتانزا اور12 ہزار کے لگ بھگ ملازموں کی نمائندگی کرنے والے یونین کے عہدے داروں کے درمیان تنازع کھڑا ہونے کے نتیجے میں اس ہفتے کے شروع میں کئی کام رک گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG