رسائی کے لنکس

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا دورہ افغانستان


افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوجیوں میں امریکہ اور برطانیہ کے بعد جرمنی کے سب سے زیادہ فوجی تعینات ہیں۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل جمعہ کو غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچی جہاں اُنھوں نے نیٹو افواج میں شامل جرمن فوجیوں سے ملاقات کی۔

جرمن عہدیداروں کے مطابق انجیلا مرکل نے شمالی افغانستان کا دورہ کیا۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت ہوا جب حال ہی میں شمالی افغانستان میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں جرمنی کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوجیوں میں امریکہ اور برطانیہ کے بعد جرمنی کے سب سے زیادہ فوجی تعینات ہیں۔

اس وقت افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج میں جرمن فوجیوں کی تعداد 4,200 ہے۔
XS
SM
MD
LG