رسائی کے لنکس

یمن میں اغوا کی گئی جرمن بچیاں بازیاب


یمن میں اغوا کی گئی جرمن بچیاں بازیاب
یمن میں اغوا کی گئی جرمن بچیاں بازیاب

سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گذشتہ سال یمن میں اغوا کیے گئے یورپی باشندوں میں سے دو جرمن بچیوں کو بازیاب کرا لیا ہے البتہ چار دیگر مغوی افراد کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

منگل کے روز ذرائع ابلاغ کومطلع کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے بتا یا کہ بازیابی سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی علاقے سے کی گئی ہے لیکن اْنھوں نے اِس کارروائی کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا ۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم جرمن سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کا طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جون 2009 میں نو غیر ملکی جِن میں جرمنی، برطانیہ اور کوریا کے شہری شامل تھے، یمن کے شمالی علاقے سادا سے لاپتہ ہو گئے تھے اور کچھ عرصے بعد حکام کو دو جرمن خواتین اور ایک کورین خاتون کی لاشیں ملی تھیں۔

حال ہی میں بازیاب کی گئی بچیاں اس خاندان کا حصہ ہیں جس کے کل پانچ لوگ، چار دوسرے افراد کے ساتھ گذشتہ جون میں اغوا کیے گئے۔ بعد میں دو جرمن اور ایک کورین کو مردہ پایا گیا۔ باقی لوگوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کسی تنظیم نے اِن افراد کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ لوگ القاعدہ کے حمایت یافتہ شیعہ باغیوں کی تحویل میں ہیں ۔

XS
SM
MD
LG