رسائی کے لنکس

جرمن مسافر طیارے کا حادثہ، امریکہ کا دکھ کا اظہار


امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے اس المناک حادثے کی تفتیش کے سلسلے میں فرانس، جرمنی اور اسپین کی حکومتوں کو درکار اعانت اور حمایت کی پیش کش کی ہے

امریکی محکمہٴخارجہ نے اسپین کے شہر بارسیلونا سے جرمنی کے شہر ڈسلڈرف جانے والی ’جرمن ونگز‘ کی پرواز 9525 کو جنوبی فرانس میں حادثہ پیش آنے کے واقع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے منگل کو ایک اخباری بیان میں طیارے میں سوار 150 افراد کے اہل خانہ اور احباب کے ساتھ دلی گہرائی کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، آیا طیارے میں کوئی امریکی شہری سوار تھا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے اس المناک حادثے کی تفتیش کے سلسلے میں فرانس، جرمنی اور اسپین کی حکومتوں کو درکار اعانت اور حمایت کی پیش کش کی ہے۔

XS
SM
MD
LG