رسائی کے لنکس

جرمنی: القاعدہ سے تعلق کے شبے میں تین افراد گرفتار


جرمنی: القاعدہ سے تعلق کے شبے میں تین افراد گرفتار
جرمنی: القاعدہ سے تعلق کے شبے میں تین افراد گرفتار

جرمنی کے حکام نے تین افراد کو القاعدہ سے تعلق رکھنے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔

جرمنی کے پراسیکیوٹرز کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کی صبح تین افراد کو القاعدہ سے تعلق کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔ تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں سے گرفتار کیا گیا یاان کی گرفتاری کی وجوہات کیا تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ہفتے کے روز ایک جج کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس وقت ان کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

جرمنی کو اس سے قبل ایسی اطلاعات ملیں تھیں کہ القاعدہ وہاں اس سال کے آخر میں ممبئی طرز کے حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ 2008ء میں بھارت کے مالیاتی مرکز ممبئی میں اس طرز کے حملوں میں 166 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

XS
SM
MD
LG