رسائی کے لنکس

جرمنی میں مزید آتش گیر بم برآمد


جرمنی میں مزید آتش گیر بم برآمد
جرمنی میں مزید آتش گیر بم برآمد

جرمنی میں پولیس نے بدھ کے روز برلن کے ریلوے سسٹم کے قریب آگ لگانے والے دو اور بم ملنے کے بعد اس بارے میں تحقیقات اور مزید بموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

بدھ کے روز مسلسل تیسرے دن بھی پولیس کو ریلوے اسٹیشنوں یا ریل کی پٹریوں کے قریب آتش گیر مواد سے بھرے ہوئے بم ملے۔

بدھ کے روز ایک بم نما آتش گیر آلے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

پیر کے روز بھی ایک ایسے ہی حملے کے سلسلے میں شمالی شہر ہیم برگ جانے والے ایک ہائی اسپیڈ لنک کے ساتھ آتش گیر بم نصب کیا گیا تھا۔

پولیس نے تمام آتش گیر بم ڈھونڈ کر ان میں آگ بھڑکنے سے پہلے ناکارہ بنادیا تھا۔

حکام نے پیر کے حملوں کی ذمہ داری ہکلا ریسپشن کمیٹی نامی گروپ کی جانب سے قبول کرنے کے بعد یہ خیال ظاہر کیا ہے ان حملوں کی اس کوشش میں بائیں بازو کے انتہاپسند ملوث ہیں۔

انٹر نیٹ پر اپنے ایک بیان میں مذکورہ تنظیم نے کہاہے کہ وہ افغانستان کی جنگ میں جرمنی کے کردار پر احتجاج کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG