رسائی کے لنکس

برلن: عراقی شخص کا جرمن خاتون اہل کار پر حملہ


فائل
فائل

پولیس کو اُس وقت بلایا گیا جب یہ اطلاع ملی کہ برلن کے اسپاندو کےضلع میں ایک شخص دوسرے افراد کے ساتھ جارحانہ انداز سے پیش آ رہا ہے۔۔اُس شخص نے خاتون اہل کار پر چاقو کے وار کیے، جس پر دوسرے اہل کار نے اُسے گولی مار کر ہلاک کر دیا

جرمن پولیس نے ایک عراقی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے، جس نے ایک خاتون پولیس اہل کار پر چاقو کے وار کرکے اُنھیں زخمی کردیا تھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک مشتبہ شدت پسند تھا۔

پولیس کو اُس وقت بلایا گیا جب یہ اطلاع ملی کہ برلن کے اسپاندو کےضلع میں ایک شخص دوسرے افراد کے ساتھ جارحانہ انداز سے پیش آ رہا ہے۔
اُس شخص نے خاتون اہل کار پر چاقو کے وار کیے، جس پر دوسرے اہل کار نے اُسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

دریں اثنا، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹوٹ گارٹ کی ایک عدالت نے سنہ 2008 میں اِسی شخص کو قید کی سزا سنائی تھی، اور یہ کہ اُس کا تعلق ایک دہشت گرد تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

وہ ضمانت پر آزاد تھا۔

لیکن، اُن پر لازم تھا کہ وہ ایک الیکٹرانک پٹی پہنے رکھے۔ حملے سے قبل، اُس شخص نے پٹی اتار رکھی تھی۔

XS
SM
MD
LG