رسائی کے لنکس

جرمنی میں ایک فٹبال ٹیم کی بس کے قریب دھماکے


حکام کی طرف سے فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

جرمنی میں بورسیا ڈورٹمنڈ فٹبال ٹیم کی بس کے قریب دھماکے سے کم از کم ایک کھلاڑی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

یہ ٹیم ملک میں ہونے والی چیمپئنزلیگ میں حصہ لے رہی تھی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق جرمن پولیس نے کہا ہے کہ بس کے قریب ہونے والے دھماکے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

دھماکے بعد ماناکو کے خلاف کھیلے جانے والا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

زخمی کھلاڑی مارک برٹارا کی بازو پر زخم آئے، پولیس کا کہنا کہا ہے کہ ٹیم کی حفاظت پر مامور افسر بھی اس دھماکے سے متاثر ہوا۔

بورسیا ڈورٹمنڈ کے صدر رینہارڈ ریوبال نے کہا ہے کہ اُنھیں توقع ہے کہ اس واقعہ کے باوجود ٹیم آئندہ میچ میں دوبارہ اٹھ کھڑی ہو گی۔

حکام کی طرف سے فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

فٹبال کے کھیل کے شائقین کے علاوہ اس کھیل کی تنظیم ’فیفا‘ اور ’یورپین فٹبال‘ کی تنظیم نے ان دھماکوں کی مذمت کی۔

XS
SM
MD
LG