رسائی کے لنکس

نقل کا الزام، جرمنی کی وزیر تعلیم مستعفی


Germany's education minister resigned
Germany's education minister resigned

انھوں نے یہ ڈگری 30 سال قبل حاصل کی تھی۔ لیکن چار روز قبل یونیورسٹی نے یہ کہہ کر کہ انھوں نے اپنے ڈاکٹریٹ کے مقالے کے ایک حصے میں جان بوجھ کر نقل سے کام لیا تھا، ان کی ڈگری منسوخ کر دی

جرمنی کی وزیر تعلیم انیتےشوان نے ہفتہ کے روز اس وقت اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا جب ان پر اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کے ایک حصے میں نقل کا الزام عائد کرنے کے بعد ان سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری واپس لے لی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے نامہ نگار انیکا برائڈہارڈ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ انھوں نے یہ ڈگری 30 سال قبل حاصل کی تھی۔ لیکن چار روز قبل، یونیورسٹی ڈیسلڈرف نےیہ کہہ کرکہ انھوں نے اپنے ڈاکٹریٹ کے مقالے کے ایک حصے میں جان بوجھ کر نقل سے کام لیا تھا ان کی ڈگری منسوخ کر دی۔

تاہم، شوان نے یونیورسٹی کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

اس صورتحال کا موازنہ پاکستان میں ایک حالیہ واقعہ سے خالی از دلچسپی نہیں ہوگا جب وہاں اعلیٰ تعلیم کی ریگولیٹری اتھارٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 736 ممبران پارلیمان (صوبائی اور قومی) کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے بعد 37 ممبران کی تعلیمی اسناد جعلی پائی گئی تھیں۔
XS
SM
MD
LG