رسائی کے لنکس

جرمنی: مساجد، تارکین وطن پر حملے کا منصوبہ، چار افراد گرفتار


فائل
فائل

اہل کاروں نے بدھ کو گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپے کے دوران اُنھوں نے دھماکہ خیز مواد کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔ زیر حراست چار افراد، جن میں سے تین مرد اور ایک خاتون ہے، اُنھیں دہشت گردی کے الزام میں زیر حراست رکھا گیا ہے

جرمن حکام نے بتایا ہے کہ چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر دائیں بازو کا ایک انتہا پسند گروہ تیار کرنے کا شبہ ہے، جو مساجد اور پناہ لینے کے خواہشمند تارکین وطن کی رہائشی تنصیب پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا۔

اہل کاروں نے بدھ کو گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپے کے دوران اُنھوں نے دھماکہ خیز مواد کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔

زیر حراست چار افراد، جن میں سے تین مرد اور ایک خاتون ہے، اُنھیں دہشت گردی کے الزام میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ’اولڈ اسکول سوسائٹی‘ کہلاتے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جرمنی میں نامور سلفی مسلک کے مسلمانوں اور پناہ لینے والوں کی رہائشی تنصیب پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مغربی جرمنی میں پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے لمبرگروف قصبے میں پناہ گزینوں کی ایک رہائشی تنصیب کو نذر آتش کیا، جہاں ایک تعمیری منصوبہ زیر تکمیل ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا آیا اس حملے کا محرک کیا تھا۔

گذشتہ ہفتے فرینکفرٹ میں، پولیس نے مبینہ مذہبی انتہا پسندوں کی جانب سے یوم مئی کی تعطیل کے موقع پر منعقدہ معروف سائیکل ریس پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

پولیس نے ایک ترک نژاد جرمن شخص اور اُن کی بیوی کو گرفتار کیا۔ حکام نے اس جوڑے کے ہاں سے ہتھیار اور بم تیار کرنے کے مرکب کا ذخیرہ برآمد کیا۔ بعدازاں، سائیکل ریس کو منسوخ کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG