رسائی کے لنکس

جوہری فضلے کی جرمن تنصیب میں منتقلی


مظاہرین کی رائے میں گارلیبن میں قائم تنصیب غیر محفوظ ہے۔
مظاہرین کی رائے میں گارلیبن میں قائم تنصیب غیر محفوظ ہے۔

پولیس نے شمالی جرمنی میں واقع جوہری مواد ذخیرہ کرنے کی ایک تنصیب کو جانے والے راستوں کو بند کرنے کی کوشش میں شامل ہزاروں مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے جس کے بعد 123 ٹن جوہری فضلے سے لدے ٹرک منگل کو اِس تنصیب تک پہنچے۔

تابکار مواد لے جانے والے اِن ٹر کوں کو گورلیبن تک سفر میں کئی مقامات پر طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

جرمن پولیس کے نے بتایا ہے کہ اُنھوں نے پیر کی رات سے منگل کی علی الصباح کے درمیانی عرصے میں تقریباً تین ہزار مظاہرین کو منتشر کیا جنھوں نے اِس تنصیب اور ایک ریلوے ڈپو کے درمیان 20 کلومیٹر طویل سڑک کو بند کر رکھا تھا۔

مظاہرین کی رائے میں گارلیبن میں قائم تنصیب غیر محفوظ ہے۔

یہ تابکار فضلہ جرمنی کے جوہری توانائی سے چلنے والے بجلی گھروں سے اکٹھاکیا گیا تھا اور اِ س کو فرانس میں آریوا جوہری گروپ کی نگرانی میں کام کرنے والی تنصیب میں ری پراسسنگ کے عمل سے گزارا گیا۔

آریوا کے ترجمان کے مطابق جوہری فضلے کو محفوظ کنٹینروں میں رکھا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG