رسائی کے لنکس

جرمنی میں ٹریفک حادثہ، 12سیاح ہلاک


جرمنی میں ٹریفک حادثہ، 12سیاح ہلاک

جرمنی میں ٹریفک حادثہ، 12سیاح ہلاک

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے قریب اتوار کو پولینڈ کی ایک بس کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 12سیاح ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے قریب اتوار کو پولینڈ کی ایک بس کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 12سیاح ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کاکہنا ہے کہ بس میں کم از کم 46مسافر سوار تھے جو اسپین میں چھٹیاں گزارنے کے بعد پولینڈ واپس جارہے تھے۔

جرمن پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس ہائی پر ایک کار کو بچانے کی کوشش میں بارش کے باعث پھسل کر ایک پل سے ٹکرائی ۔ کئی مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں میں کار کاڈرائیور بھی شامل ہے۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق ہنگامی امدادی اداروں کے تقریباً 250اہلکار وں اور کئی ہیلی کاپٹروں نے جائے حادثہ پر امداد ی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

پولینڈ کے وزیراعظم ڈولینڈ ٹسک اور ایک وزیرزخمیوں کی عیادت کے لئے جرمنی روانہ ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG