رسائی کے لنکس

جرمن پارلیمان نےنیا صدرمنتخب کرلیا


جرمنی کی پارلیمنٹ نےچانسلر اینگلا مرخیل کےامیدوار، کرچین ولف کو ملک کا نیا صدرمنتخب کرلیا ہے۔

مسٹر ولف کو منتخب کرنے میں قانون سازوں کوتین مرتبہ ووٹنگ کرنی پڑی، جب حکمراں اتحاد کےارکان نےمرخیل کو مایوس کرکے مسٹر ولف کے لبرل مخالف کو ووٹ دیا۔

کافی تعداد میں ارکان نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال نہیں کیا۔

جرمن سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بذاتِ خود ووٹنگ کے تین راؤنڈ کا ہونا چانسلر مرخیل کے لیے ایک دھچکا ہے اور اِس بات کا عندیہ ہے کہ اُن کا اتحاد غیر مستحکم ہے۔

مسٹر ولف، مرخیل کی قدامت پسند ، کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب رہنما ہیں۔ وہ، 2003ء سے جرمنی کی لوئر سیکسونی ریاست کے گورنر رہے ہیں۔

جرمن صدارت زیادہ تر ایک رسمی عہدہ ہے۔

مسٹر ولف، سابق صدر ہورٹ کوہلر کی جگہ لیں گے جنھوں نے مئی میں اچانک استعفیٰ دے دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG