رسائی کے لنکس

سخت مالیاتی پالیسیوں کے خلاف جرمنی میں مظاہرہ


سخت مالیاتی کٹوتیوں کے خلاف یونان، سپین اور پرتگال کے عوام کی حمایت میں فرینکفرٹ میں مظاہرہ
سخت مالیاتی کٹوتیوں کے خلاف یونان، سپین اور پرتگال کے عوام کی حمایت میں فرینکفرٹ میں مظاہرہ

یورپ کے بڑے مالیاتی مراکز میں شامل فرینکفرٹ میں ہفتے کے روز قبضہ کرو تحریک کے 20 ہزار سے زیادہ حامیوں نے ایک پرامن مظاہرہ کیا۔

مالیاتی کفائت شعاری کی پالیسیوں کے خلاف، جن سے یورپ کا ایک بڑا حصہ متاثر ہورہاہے، جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے معیشت پر بینکوں کے بڑھتے ہوئے غلبے کے خلاف بھی احتجاج کیا جسے وہ سرمایہ کاری کی ایک بدترین قسم قرار دے رہے تھے۔

یورپ کے سب سے بڑے مالیاتی مراکز میں سے ایک میں ہفتے کے روز قبضہ کرو تحریک کے مقامی حامی ایک پرامن مظاہرے کے لیے اکٹھے ہوئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کی تعداد کم ازکم 20 ہزار تھی۔

بلاکوپی نامی تنظیم نے مظاہرین سے فرینکفرٹ کے تجارتی ضلع میں واقع یورپیئین سینٹرل بینک کے راستے بند کرنے کی اپیل کی تھی ۔

پچھلے سال جرمنی میں بہت سے لوگوں نے قبضہ کرو عالمی تحریک کی حمایت میں شاہراہوں پر مظاہرے کیے تھے، لیکن اس وقت وہاں یہ تحریک جلد ہی ناکام ہوگئی تھی کیونکہ جرمنی کی معیشت مضبوط اور بے روزگاری کی سطح بہت کم ہے اور مالیاتی کفائت شعاری کی پالیسیوں کا جرمنی پر وہ اثرنہیں ہوا جس طرح جنوبی یورپی ممالک اس کا نشانہ رہے ہیں۔

لیکن اب جرمنی کے باشندے سخت مالیاتی کٹوتیوں کے خلاف یونان، سپین اور پرتگال کے عوام کی حمایت کے اظہار کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلے ہیں۔

XS
SM
MD
LG