رسائی کے لنکس

جرمنی: دہشت گردی کی سازش ناکام، میاں بیوی گرفتار


بیان میں کہا گیا ہے کہ ہارڈویئر اسٹور کے ایک ملازم نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایک مشتبہ شخص نے غیر رواجی طور پر کیمیکلز کی بڑی مقدار خریدی ہے جو دھماکہ خیز مواد تیار کرنے میں استعمال ہو سکتی ہے

جرمن پولیس نے جمعرات کے روز مذہبی انتہاپسندوں کی جانب سے مبینہ دہشت گرد حملے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بقول پولیس، یہ دہشت گردی جمعے کو ’یوم مئی‘ کے موقعے پر منعقد ہونے والی معروف سائیکل ریس کے دوران کی جانے والی تھی۔

فرینک فرٹ میں پولیس نے ایک ترک نژاد جرمن اور اُن کی ترکی کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہارڈویئر اسٹور کے ایک ملازم نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایک مشتبہ شخص نے غیر رواجی طور پر کیمیکلز کی بڑی مقدار خریدی ہے جو دھماکہ خیز مواد تیار کرنے میں استعمال ہو سکتی ہے۔

حکام نے میاں بیوی کے گھر پر چھاپہ مارا اور ہتھیاروں اور بم تیار کرنے کے مرکب برآمد کیے۔

پولیس نے اس اندیشے کا اظہار کیا تھا کہ عین ممکن ہے کہ جوڑے نے فرینک فرٹ میں منعقد ہونے والی سائیکل ریس میں بم نصب کیا ہو، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں۔

ہیسے ریاست کے پولیس سربراہ، اسٹیفن مولر نے کہا ہے کہ دوسال قبل امریکہ میں بوسٹن میراتھون ریس میں ہونے والے بم حملے کے پیش نظر، جرمنی میں ہونے والے ہر عوامی شرکت والے کھیل کے دوران، اس قسم کی سلامتی کی تشویش مد نظر رکھی جاتی ہے۔ اور یہ بات سائیکل ریس کے معاملے میں بھی اتنی ہی اہم ہے۔

اِن گرفتاریوں کے باوجود، احتیاط کے تقاضے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، حکام نے جمعے کو ہونے والی سائیکل ریس کو منسوخ کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG