رسائی کے لنکس

جرمنی: القاعدہ کا مبینہ رکن گرفتار


جرمنی: القاعدہ کا مبینہ رکن گرفتار
جرمنی: القاعدہ کا مبینہ رکن گرفتار

جرمنی میں پولیس نے مبینہ طور پر القاعدہ کے ایک مقامی گروہ سے منسلک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو حکام کے بقول جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

استغاثہ کے مطابق مبینہ ملزم جرمن شہری ہے جسے پولیس نے جمعرات کو مغربی شہر بوچوم سے حراست میں لیا۔

گرفتار شخص کی شناخت حلیل ایس کے نام سے ہوئی ہے جو استغاثہ کے مطابق القاعدہ کے 'ڈیوسلڈورف' نامی مقامی گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔

مذکورہ گروہ کے تین اہم اراکین کو جرمن پولیس نے رواں برس کے اوائل میں اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ جرمنی میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے مبینہ سرغنہ کو 2010ء میں القاعدہ کی جانب سے جرمنی میں حملے کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو گرفتار کیا گیا شخص اپنے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے باوجود حملے کے منصوبے پر عمل درآمد کی کوشش کر رہا تھا۔

استغاثہ نے حلیل ایس پر جعلی شناختی دستاویزات رکھنے اور القاعدہ گروہ کو مالی مدد فراہم کرنے کا موردِ الزام بھی ٹہرایا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپریل میں گرفتار کیے گئے گروہ کے دیگر تین اراکین جرمنی کی کسی پرہجوم جگہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم انہوں نے اس جگہ کا تعین نہیں کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG