رسائی کے لنکس

جرمنی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پولیس کے مطابق پہلے اس شخص نے اپنی گاڑی سے گولی مار کر ایک 82 سالہ عورت کو ہلاک کیا۔ بعد میں اس نے ایک سائیکل سوار شخص کو گولی مار دی۔

جرمنی کی پولیس نے جمعہ کو کہا ہے کہ ایک شخص نے شمالی بیویریا کے شہر انسباخ میں دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق پہلے اس شخص نے اپنی گاڑی سے گولی مار کر ایک 82 سالہ عورت کو ہلاک کیا۔ بعد میں اس نے ایک سائیکل سوار شخص کو گولی مار دی۔

مبینہ طور پر قاتل نے گولی چلانے سے پہلے عورت سے تھوڑی دیر گفتگو کی اور جیسے ہی وہ سٹرک کے کنارے بینچ پر بیٹھنے کے لیے مڑی، وہ اسے پیچھے سے گولی مار کر موقع سے فرار ہو گیا۔ جائے وقوعہ سے پانچ کلومیٹر دور اس نے سائیکل پر سوار ایک مرد کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

اطلاعات کے مطابق اس نے ایک کسان اور ایک کار سوار پر بھی گولی چلائی مگر وہ دونوں محفوظ رہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو انسباخ سے کئی کلومیٹر دور مقامی وقت کے مطابق صبح کے پونے بارہ بجے ایک پیٹرول اسٹیشن سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG