رسائی کے لنکس

تجارت کے فروغ کے لیے جرمن چانسلر کا دورہِ ویتنام


جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل (فائل فوٹو)
جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل (فائل فوٹو)

جرمن چانسلر انجیلا مرکل تجارت کے فروغ پر بات چیت کے لیے ویتنام پہنچ گئی ہیں اور اس دورے سے اُنھیں یورپ میں جاری اقتصادی بحران سے عارضی طور پر دور رہنے کا موقع ملے گا۔

انجیلا مرکل نے وزیر اعظم نگوین تان دنگ کے ہمراہ دارالحکومت ہنوئی میں ایک اعزازی تقریب میں شرکت کی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے بند کمرے میں مذاکرات کیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرکل ویتنام کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کے لیے کوشاں ہیں جو خطے میں تیز ترین ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔

جرمن چانسلر کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی ویتنام پہنچا ہے۔

چانسلر مرکل ہو چی من شہر کا دورہ بھی کریں گی جس کے بعد وہ بدھ کو منگولیا روانہ ہو جائیں گی، جہاں معدنیات کے وسیع ذخائر کی دریافت سے معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے۔

جرمن چانسلر یہ دورہ فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی کے اس وعدے کہ چند روز بعد کر رہی ہیں جس میں اُنھوں نے رواں ماہ کے آخر تک یورو زون میں قرض کے بحران کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG