رسائی کے لنکس

گھانا کے نئے صدر نے حلف اٹھا لیا


گھانا کے نیے صدر اکوفو اڈو کے حامی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ دسمبر 2016(فائل فوٹو)

گھانا کے نیے صدر اکوفو اڈو کے حامی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ دسمبر 2016(فائل فوٹو)

نئے صدر نے ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کریے اور ملک کے تمام 200 اضلاع میں ایک ایک فیکڑی لگانے کا وعدہ کیا ہے تاکہ مقامی سطح پر روزگار مل سکے۔

نانا اکوفو اڈو نے ہفتے کے روز گھانا کے نئے صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

انہوں نے ایک ماہ قبل ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اکوفو اڈو نے، جن کی عمر 72 ہے، اپنے عہدے پر موجود صدر جان ڈرامانی ماہاما کو انتخابات میں شکست دی تھی۔ یہ انتخابات زیادہ تر معیشت کی بنیاد پر لڑے گئے۔

افریقہ بھر سے ہزارو ں افراد نے ، جن میں کئی لیڈر بھی شامل تھے، گھانا کے دارالحکومت اکرا میں اقتدار کی منتقلی کی رنگارنگ تقریب میں شرکت کی، جو سیاسی تشدد کے شکار اس خطے میں ایک ایسی تقریب تھی جس کی مثال کم کم ہی ملتی ہے۔

اپنا عہدہ سنبھالنے سے قبل اکوفو اڈو ملک میں حزب اختلاف کے ایک راہنما کا کردار ادا کررہے تھے ۔ وہ انسانی حقوق کے ایک سرگرم رکن کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

اپنی تقریر میں انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور ملک کے 200 اضلاع میں سے ہر ایک کے اندر ایک فیکڑی لگائیں گے تاکہ مقامی آبادیوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوسکیں۔

XS
SM
MD
LG