رسائی کے لنکس

گورنر گلگت بلتستان ڈاکٹرشمع خالدانتقال کر گئیں


گورنر شمع خالد اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی (فائل فوٹو)
گورنر شمع خالد اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی (فائل فوٹو)

گورنر گلگت بلتستان ڈاکٹرشمع خالد بدھ کو اسلام آباد میں انتقال کر گئی ہیں ۔ پاکستانی حکام کے مطابق وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور گذشتہ کئی روز سے وفاقی دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر شمع کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا او ربطور گورنر گلگت بلتستان اُن کی خدمات کی تعریف کی ۔

شمع خالد نے رواں سال 23 مارچ کو گلگت بلتستان کی گورنر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور وہ اس علاقے کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔

وفاقی حکومت نے گذشتہ سال اگست میں شمالی علاقہ جات کے لیے نئے اصلاحاتی پیکج کے اعلان کے بعد اس علاقے کا پرانا نام گلگت بلتستان بحال کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG