رسائی کے لنکس

ملبورن: ایڈز پر عالمی اجلاس کا آغاز، نئے عزم کا اظہار


افتتاحی اجلاس میں، ہزاروں کے اجتماع نے اپنے اُن چھ ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو گذشتہ ہفتے ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز MH17میں سوار تھے، جسے یوکرین میں حادثہ پیش آیا

آسٹریلیا میں اتوار کے روز ایڈز پر چھ روزہ عالمی اجلاس شروع ہوا،جس میں افسوس اور عزم کا اظہار کیا گیا۔

افتتاحی اجلاس میں، ہزاروں کے اجتماع نے اپنے اُن چھ ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو گذشتہ ہفتے ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز MH17میں سوار تھے، جسے یوکرین میں حادثہ پیش آیا۔

انٹرنیشنل ایڈز سوسائٹی کے صدر، فرانسواں بارے سنوسی نے ملبورن میں منعقدہ اس اجلاس کے افتتاح کے موقعے پر، شرکا سے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کرنے کے لیے کہا۔

بقول اُن کے، ’مجھے پورا یقین ہے کہ ہم سب حضرات جو ایک ہفتے تک یہاں موجود ہیں، مباحثے میں شرکت کرکے کچھ سیکھنے کی جستجو کریں گے، جو ہمارے اُن ساتھیوں کا مطمع نظر بھی تھا جو اب ہم میں نہیں رہے۔ ہم ایڈز 2014ء کو اُن کے نام سے منسوب کرتے ہیں‘۔

معروف ڈچ تحقیق کار اور انٹرنیشنل ایڈز سوسائٹی کے سابق صدر، یپ لانگے اور عالمی ادارہٴصحت کے ترجمان، گلین تھومس بھی ملبورن آرہے تھے کہ اُن کے جہاز کو مشرقی یوکرین میں حادثہ پیش آیا، جس واقع میں طیارے میں سوار تمام 298 افراد ہلاک ہوئے۔

ایڈز کے اِس اجلاس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے تقریباً 12000 سرگرم کارکن اور تحقیق کار میلبورن پہنچے ہیں۔


ایڈر کے بیسویں سالانہ اجلاس کی کارروائی جمعے کے روز مکمل ہوگی، جس میں ایڈز پر تحقیق کی موجودہ صورت حال پر نظر ڈالی جائے گی، بیماری کے بارے میں معاشرتی رویوں؛ اور مرض سے متعلق احتیاطی تدابیر اور علاج کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG