رسائی کے لنکس

عالمی جرائم کا سد باب: امریکہ اور روس کے درمیان تعاون پر زور


عالمی جرائم کا سد باب: امریکہ اور روس کے درمیان تعاون پر زور
عالمی جرائم کا سد باب: امریکہ اور روس کے درمیان تعاون پر زور

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیرجنرل جیمزجونز نے روس اور امریکہ پر زور دیا ہے کہ منی لونڈرنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور مالی دھوکہ دہی کے عالمی جرائم کا مقابلہ کرنے کےلیے تعاون میں اضافہ کیا جائے۔

جنرل جونز نے منگل کے روز روس کی‘ سوچی’ نامی تفریح گاہ میں منعقد ہونے والی سکیورٹی کی ایک کانفرنس کو بتایا کہ اِن جرائم کی پشت پناہی کرنے والے عناصردولت سمیٹنے کا فہم رکھتے ہیں اور جدید تیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ لوگ بدعنوان سیاستدانوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیتے ہیں اور عالمی منڈیوں میں نقلی سامان جس میں ادویات شامل ہیں کی بھرمار کر دیتے ہیں۔

جنرل جونز نے یہ بھی کہا کہ اِسی تجارت میں شراکت رکھنے والوں نے ایسے ممالک میں منشیات کی اسمگلنگ کو متعارف کرایا ہے جہاں ماضی میں کبھی ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں تھا، جِن میں روس، چین، بھارت اور بلقان کی اقوام شامل ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ افغانستان میں منشیات کی تجارت طالبان کواوروسطی ایشیا اور روسی قفقان میں باغیوں کو مالی مدد مہیا کرتی ہے۔

جنرل جونز نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ روایتی قانون کے نفاذ کو مضبوط بنائیں اور اطلاعات کے تبادلے کے کام میں بہتری لائیں۔

XS
SM
MD
LG