رسائی کے لنکس

عالمی معیشت کو پٹڑی پر لانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے: من موہن سنگھ


عالمی معیشت کو پٹڑی پر لانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے: من موہن سنگھ
عالمی معیشت کو پٹڑی پر لانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے: من موہن سنگھ

وزیر اعظم من موہن سنگھ نے یورو زون میں قرض کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یورو زون اور دوسرے خطوں میں اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اورمشکل فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اُنھوں نے امید ظاہرکی ہے کہ بین الاقوامی معیشت کو پٹڑی پر واپس لانے کے لیے ایک مضبوط اور مربوط مؤقف اختیار کریں گے۔

وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے گروپ 20کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس کے شہر کینس روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں کہا کہ چند روز قبل یورپی یونین اور یورو زون کے سربراہ اجلاسوں نے مارکیٹ کے اعتماد کو بحال کرنے میں اگرچہ مدد کی ہے، تاہم، مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

من موہن سنگھ نے یوروزون کو ایک تاریخی پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ یوروزون خوشحال ہو، کیونکہ یورپ کی خوشحالی میں ہماری خوشحالی مضمر ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ بھارت جیسے ترقی پذیر معیشت کے لیے سازگار عالمی اقتصادی ماحول کی ضرورت ہے، تاکہ وہ درپیش چیلنجوں کا مطابلہ کرسکے۔

نئی دہلی میں چینی سفارت خانے کےباہر تبتی پناہ گزینوں نے مظاہرہ کیا جِس کے دوران پولیس سے اُن کی جھڑپ ہوئی۔مظاہرین گروپ Gسربراہ اجلاس میں چین کی شمولیت کی مخالفت کررہے تھے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG