رسائی کے لنکس

فن لینڈ: صحت کی عالمی کانفرنس


عالمی سطح پر صحت کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے مسائل ڈھونڈنے کے لیے یہ گلوبل کانفرنس 14 جون تک جاری رہے گی۔

صحت کے حوالے سے آٹھویں عالمی کانفرنس فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی میں جاری ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا کو درپیش صحت کے مسائل اور ان کے حل تجویز کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ ِ صحت کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مارگریٹ چین کا کہنا ہے کہ اکیسویں صدی کے آغاز کے بعد لوگوں میں صحت ِ عامہ کے مسائل پہلے کی نسبت بہت زیادہ ہو گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کی صحت کا تعین عمر، شہری علاقوں کی طرف ہجرت اور روزمرہ زندگی میں خوراک سے کیا جاتا ہے۔ لیکن ڈاکٹر مارگریٹ کے مطابق عالمی سطح پر لوگوں میں روزمرہ زندگی میں غیر متوازن خوراک کی شرح بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ ان کے الفاظ، ’انہی چند بنیادی مسائل کی وجہ سے مختلف بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ ان جان لیوا بیماریوں کے تدارک کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔‘

ڈاکٹر مارگریٹ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی کینسر کا علاج مہنگا ہے۔ جبکہ چند ممالک میں صحت ِ عامہ کے بجٹ میں سے 15٪ ذیابیطیس کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر چین کہتی ہیں کہ لوگوں کو صحتمندانہ طرز ِ زندگی کی طرف راغب کرنا ایک مشکل امر دکھائی دیتا ہے۔ ڈاکٹر مارگریٹ چین کے مطابق، ’لوگوں کو اب تمباکُو سے اتنا خطرہ نہیں جتنا کہ جدید خوراک، سوڈے اور مے نوشی سے ہے۔‘

عالمی سطح پر صحت کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے مسائل ڈھونڈنے کے لیے یہ گلوبل کانفرنس 14 جون تک جاری رہے گی۔

XS
SM
MD
LG