رسائی کے لنکس

یونان میں ریفرنڈم کے بعد دنیا بھر کے بازار حصص میں مندی


جاپان
جاپان

یونان میں اتوار کو ہونے والے انتخابات میں ووٹروں کی جانب سے قرض خواہوں کی شرائط کو یکسر مسترد کردیا گیا، جس کے بعد، ہفتے کے پہلے کام والے دن سوموار کو جب یورپ اور امریکہ میں اسٹاک مارکیٹیں کھلیں تو انڈیکس میں خاصی کمی آئی

یونان میں نئے بیل آوٹ کے لئے قرض خواہوں کی سخت شرائط کے خلاف انتخابی نتیجہ مسترد ہونے کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ میٕں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

یونان میں اتوار کو ہونے والے انتخابات میں ووٹروں کی جانب سے قرض خواہوں کی شرائط کو یکسر مسترد کردیا گیا، جس کے بعد ہفتے کے پہلے کام والے دن سوموار کو جب یورپ اور امریکہ میں اسٹاک مارکیٹیں کھلیں، تو انڈیکس نیچے کی جانب گرا۔

لیکن، ایشیائی ممالک کےاسٹاک ایکسچنج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

امریکہ کے بیشتر بڑے اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار شروع ہوئے تو انڈکس نصف پوائنٹ گرگیا، جبکہ پیرس اور فرینکفرٹ کی اسٹاک مارکیٹوں میں دو پہر تک ایک فیصد کی شرح سے نیچے آیا، جب کہ لندن کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی ایک پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی۔

ایشیائی ممالک میں جاپان کی نکے اسٹاک بند ہونے سے پہلے دو پوائنٹ گر چکا تھا؛ دوسری جانب، ہانک کانگ کے ہنگ سینگ اسٹاک تین پوائنٹ گرا، سیڈنی اور ویلنگٹن کی مارکیٹوں کی طرح جنوبی کوریا کا کوسپی اسٹاک بھی سوموار کو گرا۔

XS
SM
MD
LG