رسائی کے لنکس

سونا 1900ڈالر فی اونس ، نیا ریکارڈ


سونا 1900ڈالر فی اونس ، نیا ریکارڈ
سونا 1900ڈالر فی اونس ، نیا ریکارڈ

سونے کی قیمتیں 1900 ڈالر فی اونس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

پیر کے روز نیویار ک کی گولڈ مارکیٹ میں دنیا کی اس قیمتی دھات کے سودے1898.60 ڈالر فی اونس پر ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔ اگست کے پہلے تین ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں 15 فی صد تک کا اضافہ ہوچکاہے کیونکہ عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں حصص کی قیمتوں میں عدم استحکام کے باعث سرمایہ کار ،سونے کی خرید میں پیسہ لگانازیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔

کئی سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ حالیہ دنوں میں دنیا کی اہم اسٹاک مارکیٹوں میں شیئر ز کی قیمتوں میں تیزی سے ردوبدل کے پیش نظر حصص کی بجائے اپنا سرمایہ سونے کی شکل میں رکھنا زیادہ محفوظ ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ سرمایہ کاروں میں یورپ میں قرضوں کے بحران اور امریکی معیشت کی بحالی کی سست رفتار کے پیش نظر خدشات پائے جاتے ہیں۔

کئی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس سال کےآخر تک سونے کی قیمت دو ہزار ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتی ہے۔ لیکن کئی دوسرے معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سونے کی قیمتیں اتنی بلندسطح پر پہنچ چکی ہیں کہ اسےذخیرہ کرنے والے بعض سرمایہ کار منافع کے لیےاپنا سونا مارکیٹ میں لاسکتے ہیں جس سے اس کی قیمتیں اچانک گرسکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG