رسائی کے لنکس

گولڈن گلوب ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان


گولڈن گلوب ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان
گولڈن گلوب ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان

ہالی ووڈ کی فلم "The King's Speech" اس سال گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں میں سرِ فہرست ہے۔ گولڈن ایوارڈز کو ہالی ووڈ کا اہم ایوارڈسمجھا جاتا ہے جو ہر سال فلم اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں قابل ِ قدر خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔

ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے دئیے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کو امریکہ میں اکیڈمی ایوارڈز کے بعد مستند تصور کیے جانے کے ساتھ ساتھ گولڈن ایوارڈز حاصل کرنے والی فلموں و اداکاروں کے لیے آسکرز کی نامزدگی و ایوارڈز جیتنے کے پیمانے کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

68ویں گولڈن ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان منگل کو لاس اینجلس میں کیا گیا۔

فلم "The King's Speech" کو سات مختلف اصناف جس میں بہترین ڈرامہ، بہترین اداکار (کولن فرتھ)، بہترین معاون اداکار (جیفری رش) اور بہترین معاون اداکارہ (ہیلینا بان ہم کارٹر) شامل ہیں، کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

جبکہ دو اور فلمیں The fighter اور The social network چھ نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس میں بہترین ڈرامہ کے لیے نامزدگی بھی شامل ہے۔

جبکہ ٹیلی ویژن کے لیے امریکی شو Glee پانچ نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست ہے جس میں بہترین موسیقی اور مزاحیہ ٹیلی ویژن سیریز کی کیٹیگری بھی شامل ہے۔

گولڈن گلوبز کی تقریب ِ ایوارڈز 16 جنوری 2011ء کو منعقد ہوگی جسے 160 ممالک میں براہ ِ راست نشر کیا جائے گا۔

غیر سرکاری تنظیم ہالی ووڈ فورن پریس ایسوسی ایشن 90 اراکین پر مشتمل ہے جو دنیا بھر کی فلموں و ٹیلی ویژن پروگراموں کا جائزہ لیتے ہیں۔

یہ تنظیم ان ایوارڈز کی تقریب کو تفریح ِ طبع سے وابستہ چیریٹی تنظیموں کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے مقصد سے استعمال کرتے ہیں۔ گذشتہ سال ان ایوارڈز سے حاصل ہونے والی آمدنی سے تنظیم نے مختلف وظائف س اور دیگر پروگراموں کی مد میں 12 لاکھ ڈالر خرچ کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG