رسائی کے لنکس

سائبر حملوں کے خلاف این ایس اے اور گوگل میں معاہدے کا امکان


سائبر حملوں کے خلاف این ایس اے اور گوگل میں معاہدے کا امکان
سائبر حملوں کے خلاف این ایس اے اور گوگل میں معاہدے کا امکان

انٹرنیٹ کے معروف سرچ انجن گوگل اورامریکی قومی سلامتی کے امریکی ادارے کے درمیان ، اطلاعات کے مطابق ایک معاہدہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہےجس کے تحت وہ مل کر چین پر سائبر حملوں کے خلاف تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالیں گے، جن کے بارے میں گوگل کا کہنا ہے کہ وہ چین سے کیے گئے تھے۔

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل اور این ایس اے ایک معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کے لیے کام کررہے ہیں جس کے تحت دونوں فریق ، گوگل کے صارفین کی آن لائن سکیورٹی کے تحفظ کے لیےمعلومات کا تبادلہ کرسکیں گے۔

گوگل ، سینسر کی پابندیوں اور انٹرنیٹ پر کچھ ای میل اکاؤنٹس پرسائبر حملوں کے خلاف ،جن میں سے کچھ ای میل اکاونٹس انسانی حقوق کے چینی سرگرم ارکان کے زیر استعمال تھے، چین میں اپنی سروس بند کرنے کی دھمکی دے چکا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے کے ساتھ اس معاہدے کا مقصد گوگل کے نیٹ ورکس کو مزید محفوظ بنانا ہے۔

XS
SM
MD
LG