رسائی کے لنکس

گریمی ایوارڈز: دنیائےموسیقی کی سب سے بڑی تقریب


اِس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے اُبھرتے ہوئے گلوکاروں کےساتھ ساتھ جہاندیدہ موسیقار بھی اسٹیج کو رونق بخشیں گے، جسے فلمی صنعت کے ایوارڈز کی سب سے بڑی تقریب قرار دیا جاتا ہے

موسیقی کی دنیا سال بھر سے جس بڑی تقریب کا بے چینی سے انتظار کر رہی تھی اُس میں اب چند گھڑیاں ہی باقی رہ گئی ہیں۔ اتوار کی رات لاس انجلیس میں 55ویں سالانہ ’گریمی ایوارڈز‘ دیے جائیں گے۔

اِس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے اُبھرتے ہوئے گلوکاروں کےساتھ ساتھ جہاندیدہ موسیقاربھی اسٹیج کو رونق بخشیں گے، جسے فلمی صنعت کے ایوارڈز کی سب سے بڑی تقریب قرار دیا جاتا ہے۔

فہرست میں ’ردھم اینڈ بلوز‘ R&B, گلوکار فرینک اوشیئن، برطانوی لوک موسیقی کا گروپ
Mumford & Sons اور اِنڈی پاپ گروپ Fun شامل ہیں، جن میں سے ہرایک کو چھ تمغوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

’فن‘ نامی گروپ کےگلوکار جنیل منائی کا2012ء کے دوران سب سے بڑی ہِٹس میں شمار ہونے والا گانا We Are Youngآجاتا ہے، جو اُن چھ گانوں میں سے ایک ہےجسے سال بھر میں نمایاں پذیرائی نصیب ہوئی۔

مندرجات میں بلیک کیز کا ’لونلی بوائے‘، کیلی کارلسن کا ’اسٹرانگر‘، گوٹی جنھوں نے کمبرا میں کردار ادا کیا ہے اُن کا گانا جس کا عنوان ہے ’سم باڈی دیٹ آئی یوزڈ ٹو نو‘، فرینک اوشیئن کا گانا ’تھنکنگ اباؤٹ یو‘، اور ٹیلر سوفٹ کا گانا ’وئی آر نیور ایور گیٹنگ بیک ٹوگیدھر‘۔


سال بھر کے البم کے زمرے میں، فرینک اوشیئن، فَن، ممفرڈ اینڈ سنز، دی بلیک کیز اور جیک وائٹ نامزد ہوئے ہیں۔

تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اِس شو میں حالیہ دِنوں میں رحلت کرنے والی موسیقی کی دنیا کی نامور شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، جن میں بھارت کے شاہکار ستار نواز روی شنکر شامل ہیں، جنھیں گریمی کا بعد از مرگ ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ دیا جائے گا۔

جِن دیگر موسیقاروں کو یاد کیا جائے گا اُن میں ’دِٕی بینڈ‘ کے ڈرمر اور گلوکار، لوون ہیم؛ اور گلوکارہ اور شاعرہ کیرول کنگ شامل ہیں، جو پچھلے 60برس سے بھی زائد عرصے سے اپنے فن کا جوہر دکھا رہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG