رسائی کے لنکس

گریمی ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ’لٹ‘ گیا


اس شاندار اور جادوئی اثر رکھنے والی تقریب میں کس فنکار نے کس پرفارمنس پر کیا کیا کچھ لوٹا۔۔۔یہ ذیل میں پڑھئے:

امریکہ میں اتوار کی رات اور پاکستان میں پیر کی صبح ’میوزک لورز‘ کو ایک سحر انگیز دنیا کی سیر کرا گئی۔ ’گریمی ایوارڈ‘ کا سحر ہر جگہ چھایا ہوا تھا۔ جو لوگ بہ نفس نفیس لاس اینجلس میں ہونے والے اس شو میں موجود تھے، انہوں نے تو اس کے مزے لوٹے ہی مگر باقی دنیا میں موجود انگنت لوگوں نے بھی ٹی وی اسکرین کے ذریعے گلیمر، اسٹائل اور سریلی آوازوں کے ساتھ ساتھ رنگ و نور کی برسات میں ڈوبی اس تقریب کا بھرپور لطف اٹھایا۔

’گریمی ایوارڈز‘ موسیقی کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈز شمار ہوتے ہیں۔ میوزک کے شعبے میں کام کرنے والا ہر شخص ان ایوارڈز کی آرزو کرتا ہے۔

تقریب میں اسٹارز نے تو شرکت کی ہی سلیبریٹیز کی آمد نے محفل میں چار چاند لگا دئیے، جبکہ لائیو پرمارمنس نے تو دل ہی لوٹ لئے۔ لوگوں کی پرتپاک اور نہ رکنے والی تالیوں کے بیچ لارڈی نے دو ایوارڈز جیتے۔ انہیں ’رائلز‘ پر ’بیسٹ سونگ آف دی ائیر‘ اور ’بیسٹ سولو پرفارمنس‘ کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

میوزک انڈسٹری کو نیا ٹرینڈ دے کر امر ہو جانے والے برطانوی راک بینڈ ’بیٹلز‘ کو ’لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

سال کے بہترین البم ا یوارڈ کے لئے ’رینڈم ایکسیس میموریز‘ پر ڈافٹ پنک کو پکارا گیا، جبکہ ’ریکارڈ آف دی ایئر‘ اور پوپ پرفارمنس ڈیو، گروپ کے ایوارڈ زگیٹ لکی کیلئے ڈافٹ پنک، فیرل ولیمز اور نائل راجرزنے اپنے نام کئے۔

معروف رپیپر جے زی اور جسٹن ٹمبرلیک کو’سوٹ اینڈٹائی‘ پر بہترین میوزک ویڈیو کا ایوارڈدیا گیا۔

بہترین نئے آرٹسٹ کا گریمی پایا میکل مور اور ریان لیوس نے۔ بہترین ریپ سونگ اور پرفارمنس قرار پائی میکل مور ،ریان لیوس اور وانزکی ‘تھریفٹ شاپ‘ کے لئے۔

بہترین ریپ البم کا ایوارڈ بھی میکل مور اور ریان لیوس کے حصے میں آیا جو انہیں ’دی ہیز‘پر دیا گیا۔

اربن کنٹیم پریری البم کا گریمی جیتا شہرہ آفاق ریانا نے ’ان اپولوجیٹک‘ کے لئے۔

مجموعی طور پر دیکھیں تو جے زی، میڈونا، ٹیلر سوئفٹ اور بہت سے دوسرے اسٹارز کی لائیو دھماکے دار پرفارمنسز نے ایوارڈز کی تقریب کو کبھی نہ بھولنے والی شام بنا دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG