رسائی کے لنکس

برطانیہ میں دہشت گرد کارروائیوں کے الزام میں12 افراد گرفتار


برطانیہ میں دہشت گرد کارروائیوں کے الزام میں12 افراد گرفتار

برطانیہ میں دہشت گرد کارروائیوں کے الزام میں12 افراد گرفتار

برطانوی پولیس نے دہشت گردی کی مشتبہ کارروائیوں میں ملوث 12افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان افراد کو انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا ۔

برطانوی پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر برائے انسداد دہشت گردی جون یتیس نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کی عمریں سترہ سے اٹھائیس سال کے درمیان ہیں ۔ ان افراد کو پیر کی صبح لندن کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پرمنصوبہ بندی کے تحت آپریشن جاری ہے۔

جون یتیس نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد سے دہشت گردانہ نقل و حرکت میں ملوث ہونے کے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ا ن حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔ افراد کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کی غرض سے گرفتار کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG