رسائی کے لنکس

یونان: ہزاروں سرکاری ملازمتوں کے خاتمے کا قانون منظور


نئے قانون کے تحت آئندہ آٹھ ماہ کے عرصے کے دوران میں 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کی جائیں گی جن میں سے بیشتر اساتذہ اور بلدیاتی پولیس کی ہیں۔

یونان کی پارلیمان نے ہزاروں سرکاری ملازمتوں کے خاتمے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی سمیت کئی دیگر بچت اقدامات کی منظوری دیدی ہے۔

حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات پر مشتمل مسودہ قانون کو پارلیمان نے 140 کے مقابلے میں 153 ووٹوں سے منظور کیا۔

یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یونان کے لیے 9ء8 ارب ڈالر کے نئے امدادی پیکج کو ان اصلاحات کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔

خیال رہے کہ یونان کی حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہے جس سے نکلنے کے لیے اسے بین الاقوامی بیل آئوٹ پیکج کی ضرورت ہے۔

نئے قانون کے تحت آئندہ آٹھ ماہ کے عرصے کے دوران میں 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کی جائیں گی جن میں سے بیشتر اساتذہ اور بلدیاتی پولیس کی ہیں۔

نئے قانون کے تحت سوئمنگ پول رکھنے والے گھروں اور لگژری کاروں کے مالکان پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ان اصلاحات کے خلاف یونان میں گزشتہ ایک ہفتے سے شدید احتجاجی مظاہرے، جلوس اور ہڑتالیں جاری ہیں۔
XS
SM
MD
LG