رسائی کے لنکس

یونان میں زلزلہ، دو افراد ہلاک


مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پونٹی نامی گاؤں میں زلزلے سے پہاڑی تودہ گرنے سے ایک گھر تباہ ہوگیا۔ اس گھر کے ملبے میں دب کر 60 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔ ایک اور گاؤں، اتھانی میں بھی زلزلے میں ایک خاتون ہلاک ہوئیں۔

شمالی یونان میں لیف کاڈا کے جزیرے پر منگل کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ سڑکوں اور عمارتوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 بتائی گئی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پونٹی نامی گاؤں میں زلزلے سے پہاڑی تودہ گرنے سے ایک گھر تباہ ہوگیا، اس گھر کے ملبے میں دب کر 60 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔ ایک اور گاؤں اتھانی میں بھی زلزلے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی ہیں۔

زلزلے نے جزیرے کے جنوب مغرب کی اہم شاہراہوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

ایتھنز آبزروٹری، جیو ڈائنامک انسٹیٹوٹ کے مطابق، زلزلے کا مرکز ایتھنز سے 300 کلو میٹر دور کھلے سمندر میں تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے یونان میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی ہے۔

یونان میں زلزلہ ایک عام سی بات ہے، کیونکہ یہ دنیا کے سب سے زیادہ متحرک خطے میں واقع ہے اور یورپ میں آنے والے زلزلے کا 50 فیصد سے زائد اسی علاقے میں آتے ہیں۔

ایتھنز کے قریب شدید زلزلہ 1999ء میں آیا تھا، جس میں 143 لوگ ہلاک ہوئے تھے، جبکہ یونانی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی۔

XS
SM
MD
LG