رسائی کے لنکس

واشنگٹن کا گرین فیسٹول


واشنگٹن کا گرین فیسٹول
واشنگٹن کا گرین فیسٹول

گزشتہ دنوں دارالحکومت واشنگٹن میں ان کی جانب سے ساتواں سالانہ میلہ لگایا گیا ، جس کا مقصد ماحول کی حفاظت اور اسے حیات کے لیے محفوظ بنانے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اوراس سلسلے میں اب تک کی جانے والی کوششوں اور مستقبل کے منصوبوں کو سامنے لانا تھا۔

امریکہ میں ماحول کے تحفظ کے لیے بہت سی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں دارالحکومت واشنگٹن میں ان کی جانب سے ساتواں سالانہ میلہ لگایا گیا ، جس کا مقصد ماحول کی حفاظت اور اسے حیات کے لیے محفوظ بنانے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اوراس سلسلے میں اب تک کی جانے والی کوششوں اور مستقبل کے منصوبوں کو سامنے لانا تھا۔

نمائش میں رکھا گیا شادی کا یہ جوڑا مکمل طور پر دو بارہ سے قابل استعمال میٹیریل سے بنایا گیا ہے۔ اور اسے طرح کپڑے اور خواتین کی بناؤ سنگھار کی دوسری تمام چیزیں بھی ، جو اس میلے میں ایکو فیشن نامی سٹیج پر رکھی گئی ہیں۔ چیری وونیون ان کی ڈیزانر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے کپڑے جو آپ پہنتے ہیں ہم انھیں دوبارہ سے استعمال کرتے ہیں اور جدید فیشن کے مطابق بیگز یا دوسری چیزیں بنا دیتے ہیں۔

اس میلے میں ماحول کی بہتری کے لیے کوششوں کو مرکز بنایا گیا ہےجیسا کہ شہری علاقوں میں پودے کیسے لگائے جائیں اور ان کی حفاظت کیسے کی جائے۔

کیون ڈاناہر اس میلے کے بانیوں میں سے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میلے میں 200 مقررین اور تقریبا 300 کے قریب ایسی نمائشیں ہیں جن کے ذریعے سے لوگوں کو یہ بتانا مقصود ہے کہ ماحول دوست معیشیت موجود ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو ایسی کمپنیوں اور لوگوں کے بارے میں پتا چلے جو ماحول دوستی کے لیے کوشیں کر رہے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے کنونشن سینٹر میں ہونے والے اس فیسٹول میں تقریبا 30 ہزار لوگوں نے شرکت کی ۔ جہاں انھیں ٕماحول کی حفاظت اور خود کفالت کے بارے میں بہت سئ نئی باتوں کا پتا چلا ۔

لوگ یہاں ماحول کی حفاظت کے لیے مختلف چیزیں بھی بنا کر لاتے ہیں ، جیسا کہ پانی صاف کرنے والی ایک بوتل جس میں فلٹر بوتل کے اندر ہی لگا ہے۔ اس کے موجد آکاش ماتھر ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس ایک بوتل سے آپ 200 مرتبہ پانی صاف کر سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG