رسائی کے لنکس

گنی: سڑک حادثے میں 50 ہلاکتوں کی اطلاع


مشرقی گنی میں سڑک کے ایک حادثے میں لگ بھگ 50 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی حکومت کے عہدے دار الحسنی کونڈی (Alhassane Conde) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کو یہ حادثہ ایک ٹرک کو پیش آیا۔ اُنھوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ تباہ شدہ ٹرک سے 46 لاشیں نکالی گئیں جب کہ چار زخمیوں نے اسپتال پہنچنے سے پہلے میں دم توڑ دیا۔ حادثے میں مزید 27 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ٹیلی فون پر تفصیلات بتاتے ہوئے ایک عینی شاہد نے کہا کہ یہ حادثہ موریبادو اور بیلا کو آپس میں ملانے والی سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ڈھلوان پر ٹرک کے بریک فیل ہو گئے۔

ٹرک میں سوار افراد کی منزل بیلا میں ہفتہ وار بازار تھا۔

XS
SM
MD
LG