رسائی کے لنکس

یاسر نواز کا کہنا ہے کہ گلزار صاحب جہلم میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ کسی پاکستانی فلم کے لئے بھی گیت لکھیں۔

بالی وڈ کے لیجنڈری قلم کار،شاعر اور فلم ساز گلزار نے آنے والی پاکستانی فلم

’’مہرالنسا ۔۔وی لب یو‘‘ کے لئے بھی ایک گانا لکھا ہے۔

’مہرالنسا ۔۔ وی لب یو ‘ کے ڈائریکٹر یاسر نواز ہیں جبکہ اس گانے کو اپنی آواز اور سروں سے سجایا ہے سکھ ویندر سنگھ ۔

یاسر نواز کا کہنا ہے کہ گلزار صاحب جہلم میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ کسی پاکستانی فلم کے لئے بھی گیت لکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں یاسرنواز نے کہا کہ ’ہم نے فلم پرتقریباً آٹھ مہینے پہلے کام شروع کیا تھا ،اس وقت کشیدہ صورتحال نہیں تھی لیکن اس مدت کے دوران دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ممالک کے حالات کشیدہ ہوگئے۔

یاسرنے ’ٹری بیون ‘کو بتایا ’’ موجودہ تناؤ اور بھارتی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے باوجود گلزار اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹے اورخود کو پروجیکٹ سے علیحدہ نہیں کیا جس کے لئے ہم ان کے شکرگزارہیں۔‘‘

گلزار صاحب کا لکھا گانا ’’بدلنا ہے۔۔‘‘ فلم کا ٹائٹل سانگ ہے۔

یہ خبریں بھی گرم ہیں کہ گلزار’’مہرالنسا۔۔۔ وی لب یو‘‘کے لئے ایک اورگانا لکھ رہے ہیں لیکن یاسرنوازنے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

’’مہرالنسا وی۔۔ وی لب یو‘‘کی ہیروئن ٹی وی اداکارہ ثنا جاوید ہیں جواپنے فلمی کیرئیر کا آغاز اسی فلم سے کررہی ہیں جبکہ ہیرو ایک اور ٹی وی ایکٹر دانش تیمور ہیں۔

دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ اورثاقب سمیربھی شامل ہیں۔ثاقب فلم کے اسکرین رائٹر بھی ہیں۔یاسرنوازاس سے قبل ’’رانگ نمبر‘‘جیسی ہٹ فلم بنا چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG